
Muhammad Azam Raza Rawal
Founder & Chairman
Rawal Welfare Pakistan.
تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے۔(القرآن)
راول ویلفیئرپاکستان کا بنیادی مقصد ملک بھرمیں راول ٹائٹل کی پذیرائی کے حوالہ سے راول فیملی کے افراد میں شعور بیدار کرنا،راول ٹائٹل کی پرموشن کے لیے منظم اندازمیں مہم چلانا،اور راول فیملی کی فلاح و بہبود کے لیے ہرممکنہ سطح پر کردارادا کرنا ہے۔اس تنظیم کا عزم ہے کہ راول برادری کوتعلیمی، معاشی،اورسماجی میدانوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے،تاکہ آنے والی نسلیں فخر کے ساتھ اپنی شناخت کواپنائیں اورایک مضبوط، باوقاراور باخبرکمیونٹی تشکیل دی جاسکے۔

Muhammad Abbas Rawal
Coordinator Pakistan

Muhammad Azam Rawal
Chairman Supreme Council

Muhammad Rashid Ali Rawal
Focal Person Pakistan
Volunteers In 2025
People We Helped till 2025
Funds We Collected

صحت
ہر انسان کو ایک صحت مند اور باوقار زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی طبقے یا پس منظر سے ہو۔ راول ویلفیئر پاکستان،خدمتِ انسانیت کے جذبے سے سرشار ہو کر اُن افراد تک مفت طبی سہولیات پہنچانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے جو ان سہولیات سے محروم ہیں۔ ہمارا مشن ہے زندگی بچانا، تکلیف کم کرنا، اور چہروں پر خوشی واپس لانا ہے۔"

پانی
صاف اور محفوظ پانی کوئی عیش وعشرت نہیں، بلکہ ہرانسان کا بنیادی حق ہے۔ راول ویلفیئر پاکستان اُن بستیوں تک خالص پانی پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے جہاں یہ محض ایک خواب ہوتا ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ کوئی بچہ پیاسا نہ سوئے اور کوئی ماں آلودہ پانی کی وجہ سے بیماری میں مبتلا نہ ہو۔ کیونکہ صاف پانی صرف زندگی ہی نہیں بخشتا، بلکہ صحت، عزت اور امید کا پیغام بھی لاتا ہے۔

علم
جہالت ایک تاریکی ہے، اور تعلیم وہ روشنی ہے جو انسان کو شعور، ترقی، خود اعتمادی، آگہی اور کامیابی کے راستے دکھاتی ہے۔ راول ویلفیئر پاکستان علم کی شمع جلانے کے مشن پر کاربند ہے، تاکہ ہر بچہ اپنے کل کو روشن، باوقار اور خودمختار بنا سکے۔ تعلیم صرف ایک ڈگری نہیں،بلکہ ایک طاقت ہے وہ طاقت جو زندگی کو بدلنے،معاشرے کو سنوارنے اور نسلوں کو اُجاگر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بھوک
ہم یہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ صحت مند اور متوازن غذا ہرانسان کا بنیادی حق ہے یہ کوئی سہولت یا احسان نہیں، بلکہ ایک باعزت زندگی گزارنے کے لیے ناگزیر ضرورت ہے۔ راول ویلفیئر پاکستان اور اس سے وابستہ ہرفرد بھوک کے خلاف ایک مضبوط آواز ہے،جو ہر بھوکے پیٹ کوعزت و وقار کے ساتھ سیر کرنے کے لیے اپنی مثبت جدوجہد کے ذریعے بھرپور کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔
Serving All Over Pakistan
We are actively working across cities, towns, and villages to support communities and uplift lives.

100+ Cites
Spreading hope across Pakistan.
200+ Volunteers
Together we rise for others.
1000 Family
Touching lives with compassion.
20+ Projects
Welfare efforts in full motion.





































